19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:45
لاہور: حاجی کیمپ میں عازمین حج کی تربیتی نشستوں کا آغاز
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . لاہور کے حاجی کیمپ میں عازمین حج کی ٹریننگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اس سال ایک لاکھ اسی ہزار پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔لاہور کی نکلسن روڈ پر قائم حاجی کیمپ میں عازمین حج کی تربیت کا سلسلہ چوبیس ستمبر تک جاری رہے گا۔ حاجی کیمپ میں تربیت کے پہلے روز ایڈیشنل سیکرٹری حج ارشد بھٹی نے لوگوں کو یقین دلایا کہ اس سال وزارت مذہبی امور کی جانب سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ حاجیوں کو رہائشگاہیں بھی قریبی مکتب میں دی جائیں گی۔ ارشدبھٹی کا کہنا تھا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں پاکستانی سفارت خانہ مکمل معاونت کرے گا۔