تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:45

اسلامک انوسٹمنٹ بینک کے اثاثے متاثرین میں تقسیم کرنیکاحکم

جنگ نیوز -
پشاور . . . . . . پشاور ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ اسلامک انوسٹمنٹ بینک کے تمام اثاثے نیلام کرکے رقم متاثرہ افراد میں تقسیم کی جائے۔یہ حکم پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس دوست محمد خان نے اسلامک انوسٹمنٹ بینک کے متاثرہ افراد کی طرف سے دائر درخواست پر دیا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بیک کے ذمے واجب الادا رقم تاحال ادا نہیں کی گئی ہے، جس پر عدالت نے حکم دیا کہ اسلامک انوسٹمنٹ بینک کے تمام اثاثے نیلام کئے جائیں۔ مری روڈ پر واقع راوی ہوٹل کو دوبارہ نیلام کیا جائے اور اس سے حاصل ہونے والی رقم مثاثرین میں تقسیم کی جائے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ اب تک بینک کے صرف تیرہ کروڑ روپے کے اثاثے فروخت کئے جاچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.