19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:45
انتخابی فہرستوں کے اندارج کومتحدہ نے ہائی جیک کرلیا،عرفان مروت
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . پنجابی پختون اتحاد کے راہنما عرفان اللہ مروت نے الزام عائد کیا ہے کہ کراچی میں جاری انتخابی فہرستوں کے اندارج اور جانچ پڑتال کے عمل کوایم کیو ایم نے ہائی جیک کررکھا ہے۔کراچی پریس کلب میں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عرفان اللہ مروت کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے سیکٹر آفس کے ذریعے انتخابی فہرستوں کے عمل کوکنٹرول کیا جارہاہے۔انہوں نے سیاسی مداخلت کے باعث اب شفاف فہرست اورآزادانہ انتخابات کا کوئی امکان نہیں۔عرفان اللہ مروت نے کہاکہ حکومتی حمایت کے بغیر الیکشن کمیشن کے کاموں میں کسی سیاسی جماعت کا کنٹرول ممکن نہیں۔انہوں نے کہاکہ شہر کے دوسرے علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کے نام ان کے حلقہ انتخاب اعظم بستی میں ڈالا گیا ہے۔