19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:7
پشاور:سی ڈی کی دکان پر دھماکہ ،4افرد جاں بحق34زخمی
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور میں جی ٹی روڈ پر سی ڈی کی دکان میں دھماکے سے چار افراد جاں بحق اور 34 زخمی ہوگئے,دھماکے سے مارکیٹ میں آگ لگ گئی۔پشاور کے گل بہار تھانے کی حدود میں جی ٹی روڈ پر واقع نشتر آباد سی ڈی مارکیٹ میں پیر کی رات نو بجکر پانچ منٹ پر دھماکہ ہوا۔ دھماکے سے مارکیٹ میں آگ لگ گئی۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے سے ایک خاتون سمیتچار افراد جاں بحق اور 34 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچا دیا گیا۔ دھماکے کے بعد فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردی گئیں۔ سینئر صوبائی وزیر بشیر بلور اور خاتون رکن اسمبلی نگہت اورکزئی نے امدادی کارروائیوں کی نگرانیکیلئے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے ۔اس موقع پر سینئر وزیر بشیر بلور کا کہنا تھا کہ ریموٹ کنٹرول بم موٹر سائیکل میں نصب تھا۔