19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:7
پشاور میں سی ڈی شاپ پر دھماکا،ایک شخص ہلاک، پولیس ذرائع
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور کے علاقے نشترآباد کے قریب سی ڈی کی دکان پر دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے،پولیس ذرائع کے مطابق متعدد دکانوں میں آگ لگ گئی ہے، جبکہ ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع بھی ملی ہے جسکی متعلقہ اداروں سے تصدیق کی جارہی ہے، پولیس اور امداد ی ادارے موقع پر پہنچ گئے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لیکر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔