19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:7
مخدوم امین فہیم کے بیٹے کو دبئی ائیرپورٹ پر روک لیا گیا
جنگ نیوز -
دبئی…مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم نجیب کو دبئی ایئرپورٹ سے بیرون ملک روانہ ہونے سے روک لیا گیا۔عربی اخبار کے مطابق مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم نجیب کو ہفتے کی رات دبئی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک لیا گیا۔ مخدوم نجیب کو بتایا گیا کہ ان کے خلاف جبل علی پولیس اسٹیشن میں چیک باوٴنس ہونے کا مقدمہ درج ہے جس کے باعث وہ متحدہ عرب امارات سے نہیں جاسکتے۔ مخدوم نجیب کو ہفتے کی رات جبل علی پولیس اسٹیشن میں میں رکھا گیا تاہم دیر رات دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ کی مداخلت پر انھیں رہا کردیا گیا تاہم ان کا پاسپورٹ جبل علی پولیس کی تحویل میں ہے، مخدوم نجیب اور دوسری پارٹی کے درمیان اگر صلح نہیں ہوئی تو کیس کو پبلک پراسیکیوٹر کو بھجوایا جاسکتا ہے۔