تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:7

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا میں عمران فاروق شہید کی پہلی برسی منائی گئی

جنگ نیوز -
جوہانسبرگ…متحدہ قومی موومنٹ ساوٴتھ افریقہ یونٹ کے زیراہتمام شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی پہلی برسی منائی گئی ۔اس سلسلے میں جوہانسبرگ میں قرآن خوانی کااجتماع ہواجس میں ساوٴتھ افریقہ یونٹ کے کارکنوں، بزرگوں اورخواتین نے شرکت کی ۔ قرآن خوانی کے بعد فاتحہ خوانی کی گئی اورڈاکٹرعمران فاروق شہیدکوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاگیاکہ ڈاکٹرعمران فاروق شہیدکی قربانیاں تحریک کے تمام کارکنوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔یہ قربانیاں ہمیشہ یادرکھی جائیں گی۔اس موقع پردعاکی گئی کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹرعمران فاروق شہیدکی قربانیوں کوقبول فرمائے اوران کے لہوکے صدقے تحریک کو کامیابی وکامرانی سے ہمکنارفرمائے۔اس موقع پر تحریک کے دیگرتمام شہیدوں کوبھی خراج عقیدت پیش کیاگیااورقائدتحریک الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت وتندرستی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ دریں اثناء ایم کیوایم آسٹریلیاکے زیراہتمام بھی شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی پہلی برسی کے سلسلے میں سڈنی اورمیلبورن میں قرآن خوانی کااجتماع ہوا جس میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں نے شرکت کی ۔شرکاء نے ڈاکٹرعمران فاروق شہیداور تمام شہیدکارکنوں کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہیدوں کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اوران کالہوایک دن ضرور رنگ لائے گا۔ اس موقع پرڈاکٹرعمران فاروق شہیداور تمام شہداء کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔فاتحہ خوانی میں سندھ میں سیلاب اورپنجاب میں ڈینگی وائرس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے بھی دعائے مغفرت کی گئی اورقائدتحریک الطا ف حسین کی درازی عمرکیلئے دعاکی گئی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.