19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:7
زمبابوے میں فتح کے جھنڈے گاڑ کر قومی کرکٹ ٹیم کل وطن پہنچے گی
جنگ نیوز -
لاہور…زمبابوے کیخلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کل وطن واپس پہنچ رہی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ زمبابوے پر ٹیسٹ، ٹی ٹوئنٹی اور پھر ون ڈے سیریز میں میزبان ٹیم کو مکمل آوٴٹ کلاس کیا،یہ دورہ کوچ وقار یونس کا بحیثیت کوچ آخری ٹور تھا۔ پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ وہ دورہ پر قومی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہے، قومی ٹیم اب اگلے ماہ سری لنکا کیخلاف سیریز کھیلنے ابوظہبی جائیگی۔