تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:7

ہالینڈکے لارس بوم نے ٹور آف برطانیہ سائیکل ریس اپنے نام کرلی

جنگ نیوز -


لندن …ٹور آف برطانیہ سائیکل ریس کا آخری مرحلہ مقامی سائیکلسٹ مارک کیونڈش نے جیت لیا، مجموعی برتری کی وجہ سے ہالینڈکے لارس بوم نے ریس اپنے نام کرلی ۔ لندن میں ہونے والی ریس کا آخری مرحلہ ٹائم ٹرائل تھا جس میں برطانوی سائکلسٹ مارک کیونڈش نے کامیابی حاصل کی۔ مارک کیونڈش نے 10 لیپ سرکٹ کا مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ، 59 منٹ اور 13 سیکنڈ میں طے کرکے ایونٹ میں دوسری بار کوئی مرحلہ اپنے نام کیا۔ آسٹریلیا کے مارک رینشو نے دوسری اور جرمنی کے روبرٹ فورسٹر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مجموعی برتری حاصل ہونے کی وجہ سے ہالینڈ کے لارس بوم نے ایونٹ میں کام یابی حاصل کی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.