تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:18

ورلڈپولو چمپئن شپ کیلئیقومی پولو ٹیم 22 ستمبر کو ارجنٹیناروانہ ہو گی

جنگ نیوز -


لاہور…ورلڈپولو چمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان پولو ٹیم 22 ستمبر کو ارجنٹینا روانہ ہو گی۔کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ وہ ایونٹ میں مایوس نہیں کریں گے۔بلند حوصلوں کے ساتھ چمپئن شپ میں حصہ لیں گے۔لاہور پولو کلب میں پاکستان پولو ٹیم کے منیجر عبدالقادرممدوٹ نے ورلڈ چمپئن شپ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ایونٹ میں چھ رکنی پاکستان پولو ٹیم تین آفیشلز کے ہمراہ حصہ لے گی۔پاکستان نے ملائیشیا میں ہوئے پلے آف میں شاندارکارکردگی کے ذریعے چمپئن شپ کے لیے کوالی فائی کیا۔کھلاڑی ایونٹ میں شرکت کیلئے بہت پرجوش ہیں کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ انہیں ورلڈچمپئن شپ سے پہلے ارجنٹینا میں دو ہفتے کے ٹریننگ کیمپ سے بہت فائدہ ہو گا۔ورلڈپولو چمپئن شپ10سے21 ستمبر تک ارجنٹینا کے شہر سین لوئس میں کھیلی جا ئیگی دس ٹیموں کو دوگروپس میں تقسیم کیا جائیگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.