تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:18

کوئٹہ میں ہونیوالے بین الصوبائی گیمز ملتوی

جنگ نیوز -
کوئٹہ… اگلے ماہ کوئٹہ میں ہونیوالے چوتھے بین الصوبائی گیمزسکیورٹی خدشات کی وجہ سے ملتوی کردیئے گئے ہیں ۔اب یہ کھیل اگلے برس اپریل میں ہونگے ۔ لاہور میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈسید عارف حسن کی سربراہی میں ہونیوالے اجلاس میں گیمز ملتوی کرنے کافیصلہ کیا گیا، یہ کھیل 20 سے 22 اکتوبر تک کوئٹہ میں ہونا تھے۔ عارف حسن نے بتایاکہ بلوچستان کے وفد نے سکیورٹی کے بارے میں بریفنگ دی اوردرخواست کی کہ ان کھیلوں کو کسی دوسرے شہرمنتقل کرنے کی بجائے ملتوی کر دیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.