19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:18
غیرملکی کوچ کی خدمات تین سال کیلئے ہوں گی،احمد لودھی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری احمد یار لودھی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کیلئے 9 غیر ملکی کوچز کو شارٹ لسٹ کیا ہے،حکومتی گرانٹ ملنے پر تین سال کے لئے ایک کوچ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے احمد یار لودھی نے بتایا کہ پاکستانینژاد برطانوی فٹ بالرز کی قومی ٹیم میں شمولیت شارٹ کٹ تھا لیکن یہ تجریہ زیادہ کامیاب نہیں رہا، انہوں نے کہا کہ پاک بھارت سیریز اسپانسر کے غیر پیشہ وارانہ رویے کی وجہ سے ملتوی ہوئی،پاکستان یہ سیریز دبئی میں کھیلنے کو بھی تیار ہے۔ سیکرٹری پی ایف ایف نے کہا کہ ساتویں قومی خواتین فٹ بال چیمپئین شپ میں 15 ٹیمیں شریک ہیں ۔چیمپئن شپ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں سات لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائیگی۔