19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:18
ڈینگی وائرس:کراچی میں منعقدہ ویمنز سوئمنگ ایونٹ منسوخ
جنگ نیوز -
کراچی…ڈینگی وائرس کے خطرے کے پیش نظر کراچی میں ہونے والے ویمنز سوئمنگ کے دو ایونٹ منسوخ کردئے گئے، سوئمنگ پولز کھلنے کے بعد چیمپئن شپ کرائی جائیں گی۔سندھ ویمنز سوئمنگ ایسوسی ایشن کا اجلاس کراچی میں ہوا جس میں کراچی میں سوئمنگ پولز کی بندش اور ڈینگی کے پیش نظر سندھ اوپن اورنیشنل جونیئر چیمپئنشپ منسوخ کردی گئی، پاکستان ویمنز سوئمنگ ایسوسی ایشن کی سیکرٹری وینا مسعود نے جیو نیوز کو بتایا کہ سندھ ویمنز اوپن سوئمنگ چیمپئنشپ 15سے 16اکتوبر اور نیشنل ویمنز جونئیر چیمپئن شپ 28سے 30اکتوبر کراچی میں ہونا تھی۔