19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:18
نیشنل ٹی 20ٹورنامنٹ لاہور میں ہی ہوگا، شیڈول آفیشلز کو بھیج دیا گی
جنگ نیوز -
لاہور…نیشنل ٹی20ٹورنامنٹ کا شیڈول تمام ٹیموں اور آفیشلز کو بھیج دیا گیا ۔ ایونٹ25ستمبر سے لاہور میں ہو گا،ایک دن میں تین میچز کھیلے جائینگے۔پنجاب میں ڈینگی وائرس کی وجہ سے شک و شبہات پائے جاتے تھے کہ ٹورنامنٹ لاہور میں ہو گا یا نہیں لیکن اب پی سی بی نے شیڈول جاری کرکے تمام خدشات کو ختم کر دیا ہے۔ پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک وقت میں لاہور میں سات سے زیادہ ٹیمیں قیام نہیں کریں گی تاکہ کھلاڑیوں کی ہر ممکن حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ٹی ٹونٹی کپ میں 14 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس کا فائنل دو اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔ روزانہ تین میچ قزافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونگے جنہیں جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا۔