19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:18
کے ایس ای میں سرگرمیاں محدود،انڈیکس 11ہزار 356پوائنٹس پر بند
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں تاہم انڈیکس نے 11ہزار تین سوپوائنٹس کی سطح کو برقراررکھا۔پیر کو مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا اور انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 11ہزار391 پوائنٹس کی سطح پر بھی جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ مگرانرجی اسٹاکس میں فروخت نے مارکیٹ کی سرگرمیوں کو محدود کردیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس تین پوائنٹس اضافے کے ساتھ 11 ہزار356 پوائنٹس پر بند ہواجبکہ کاروباری حجم 3کروڑشیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام فرسٹ کریڈٹ انوسٹمنٹ بینک کے شیئرزمیں ہواجس کی قیمت 99 پیسے اضافے کے ساتھ 6 روپے ہوگئی۔دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 17 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 10 ہزار933 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اتارچڑھاوٴ کا یہ سلسلہ مزید ایک دودن جاری رہ سکتا ہے۔