تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:18

اقدام نہ ہونے کے سبب سود کی مد میں اربوں روپے واجب الادا ہیں،پاسکو

جنگ نیوز -


اسلام آباد…پاسکو کے جنرل مینجر فیلڈ تنویر حسین کا کہنا ہے کہ ادارے کے پاس اس وقت بھی دس لاکھ ٹن اضافی گندم موجود ہے،حکومت کی طرف سے فروحت کے حوالے سے مناسب اقدام نہ کئے جانے کی وجہ سے سود کی مد میں اربوں روپے واجب الادا ہو چکے ہیں۔اسلام آباد میں ایک تقریب کے بعد جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے تنویر حسین کا کہنا تھا کہ اسٹرٹیجک ریزوراور سارک فوڈ بنک سمیت دیگر ضروریات کے بعد بھی پاسکو کے پاس دس لاکھ ٹن اضافی گندم موجود ہے جبکہ ادارے کوکسانوں سے گندم کی خریداری کے لئے جانے والے قرض کی مد میں چار ہزار روپے فی ٹن واجب الاادا ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر گندم کی برآمدات کو یقینی نہ بنایا گیا تو سود کی رقم دوگنی ہو جائے گی جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان کا خدشہ ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.