تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:18

گندم کی امدادی قیمت بارہ سو روپے فی من کرنے کی سفارش

جنگ نیوز -


اسلام آباد…ایگریکلچر پالیسی انسٹیٹیوٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے آئندہ سال کیلئے گندم کی امدادی قیمت بارہ سو روپے فی من مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ایگریکلچر پالیسی انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین مصدق محمود کی زیر صدرات ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر سے کسان تنظیموں کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے زرعی آلات پر جنرل سیلز ٹیکس کے نفاذ اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے امدادی قیمت میں بھی اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے۔حکومت گندم کی امدادی قیمت کو بڑھانے کا اعلان کرے تاکہ کسان آئندہ سال گندم کی زیادہ کاشت کو ممکن بنا سکیں۔کسانوں کا کہنا تھا کہ حکومت اگر گندم کی امدادی قیمت نہیں بڑھا سکتی تو بھارت کی طرح کسانوں کو سبسڈی دی جائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.