تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:23

سونے اور ہیروں سے مزین کف لنکس،قیمت 8ہزار ڈالر

جنگ نیوز -


برن …جہاں خواتین کے لیے ہاتھوں میں بریسلیٹ بیحد اہمیت کے حامل ہوتے ہیں وہیں ایک عام بزنس مین کے لیے انکی شرٹس کے لیے خوبصورت اور دیدہ زیب کف لنکس کا چناؤ اہمیت رکھتا ہے۔اپنی دولت اور رتبے کو نمایاں رکھنے والے حضرات کی ضرورت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سوئزرلینڈ کے ایک مشہور برانڈ نے سونے اور ہیروں سے مزین مہنگے ترین کف لنکس مارکیٹ مین فروخت کے لیے پیش کردیے ہیں۔8ہزار ڈالر مالیت کے ان کف لنکس کی تیاری میں ناصرف 18قیراط کا خالص سونا استعمال کیا گیا بلکہ ہر ایک کف لنک پر 3قیراط خاصیت والے تقریباً42ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.