تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:23

پہلی انویسٹمنٹ کانفرنس دسمبر میں ہوگی،خالد تواب

جنگ نیوز -
کراچی…وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان کے زیر اہتمام ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے پہلی انٹر نیشنل انویسٹمنٹ کانفرنس دسمبرمیں ہوگی جس میں 80 ممالک کے سرمایہ کار شرکت کرینگے۔ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر خالدتواب نے جیونیوز کو بتایا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ پاکستان کے اشتراک سے فیڈریشن دسمبر میں بھوربناسلام آباد میں انٹرنیشنل انوسٹمنٹ کانفرنس کا انعقاد کررہی ہے جس میں 80 ممالک کے سرمایہ کار شرکت کرینگے۔خالد تواب کے مطابق کانفرنس میں تعاون کے لیے بیرون ملک سفارت کاروں نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے بتایا کہ نو سے گیارہ دسمبر 2011 کو ہونے والی اس کانفرنس کا مقصد ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.