تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:34

آئٹم سانگ کی مقبولیت :سنجے اور اجے بھی آئٹم بوائے بن گئے

جنگ نیوز -


ممبئی …بالی ووڈ کی فلموں میں مقبول آئٹم سانگز پیش کر نے والے آئٹم بوائز سپر اسٹار عامرخان،شاہ رخ ،سلمان خان اور رنبیر کپور کے بعد اس فہرست میں ایک نہیں بلکہ دو نئے آئٹم بوائز کا بھی اضافہ ہو گیا ہے جو کہ سنجے دت اور اجے دیوگن ہیں۔ سنجے اور اجے نے اپنی نئی کامیڈی فلمRascalsکے آئٹم نمبر Shake It Saiyan کیلئے یہ روپ دھارا ہے۔ اس گانے میں یہ دونوں سپر اسٹار ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہو ئے اپنے مخصوص انداز میں رقص پیش کر تے نظر آئیں گے ۔ واضح رہے کہ سنجے دے اور اجے دیوگن کی مزاح سے بھر پور یہ کامیڈی فلم 6اکتوبر کو عام ریلیز کیلئے پیش کر دی جائے گی جس کی کاسٹ میں کنگناراناوٹ اور ارجن رام پال بھی شامل ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.