تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:18

پشاور:سی ڈی کی دکان میں دھماکا،خاتون سمیت 5افراد جاں بحق،34زخمی

جنگ نیوز -


پشاور…پشاور کی نشتر آباد مارکیٹ میں موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کے دھماکے سے پانچ افراد جاں بحق اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے شہر لرز اٹھا اور مارکیٹ میں بیشتر دکانوں کو نقصان پہنچا۔پشاور کے جی ٹی روڈ پر واقع نشتر آباد میں دھماکہ سی ڈی مارکیٹ کے سامنے کھڑی موٹر سائیکل میں ہوا۔ جس کی شدت کے باعث قریبی جنرل اسٹور میں آگ بھڑک اٹھی۔ اور دیگر بیس سے زائد دکانوں اور بعض گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ اکثر دکانوں کے شیشے چکنا چور ہو کردور دور تک بکھر گئے۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکے میں آٹھ سے دس کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ جو موٹر سائیکل میں نصب تھا، جس وقت دھماکہ ہوا مارکیٹ کی بیشتر دکانیں کھلی تھیں اور سامنے سڑک پر بھی ٹریفک رواں دواں تھا۔ رش کی وجہ سے زیادہ نقصانات ہوئے، دھماکے کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو ڈیوٹی پر طلب کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق پانچ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.