19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:18
مرتضیٰ بھٹو کے قاتل بے نقاب ہوں گے اور سزا بھی ملے گی، صدر زرداری
جنگ نیوز -
اسلام آباد…صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ میر مرتضیٰ بھٹو کے قاتل بے نقاب بھی ہوں گے اور انہیں سزا بھی ملے گی۔مرتضیٰ بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام میں صدر زرداری نے کہا ہے کہ انہیں ڈکٹیٹر شپ کی مخالفت ترک کرنے سے انکار پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ میر مرتضیٰ نے ہر قسم کی اذیت اور جلاوطنی برداشت کی، اپنے بھائی اور باپ کے قتل کے صدمات بھی برداشت کیے تاہم ان کے عزم اور حوصلے میں کوئی کمی نہیں آئی۔ صدر زرداری نے کہا کہ مرتضی بھٹو کے قاتل سزا سے بچ نہیں پائیں گے، بہت سے لوگوں کو یقین ہے مرتضیٰ بھٹو کا قتل پیپلز پارٹی کی حکومت کے خاتمے کی سازش کا حصہ تھا۔صدر زرداری نے مرتضیٰ بھٹو اور ان کے ساتھ جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔