تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:18

سینیٹ کا کل سے ہفتہ امداد سیلاب متاثرین شروع کرنے کا اعلان

جنگ نیوز -


اسلام آباد…سینیٹ نے کل منگل سے ہفتہ امداد سیلاب متاثرین شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ فاروق نائیک کا کہنا ہے کہ حکومت سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کے لئے ارکان سینیٹ کی تجاویز کو عملی جامع پہنائے۔سینیٹ میں سندھ میں سیلاب کی صورت حال پر بحث کرتے ہوئے سینیٹر حاجی عدیل کاکہناتھاکہ بھارت میں پانی کو ایک ماہ تک جبکہ چین میں 100 دن تک ذخیرہ کرنیکی صلاحیت موجودہے، ہمارے افسرکرپٹ اورنااہل ہیں ، مصیبت سرپرآنے پرحل ڈھونڈنے کیلئے نکل کھڑے ہوتے ہیں۔ طاہر مشہدی نے کہا کہ حکومت نے متاثرین میں مربوط کوششیں نہیں کی۔ فوج نے دیہاتوں میں جا کر متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔ قائد ایوان نیر بخاری نے کہاکہ سیلاب کی شدت انسانی قابو سے باہر تھی،توقع ہے عالمی برادری پہلے کی طرح بھرپور مدد کریگی،حکومت نے این ڈی ایم اے کو 2 ارب روپے کی امدادی رقم جاری کردی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.