تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:18

قومی صحت کانفرنس کاانعقادغیرآئینی ہے،سینیٹررضا ربانی

جنگ نیوز -


اسلام آباد…پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے وزیر اعظم کی جانب سے لاہور میں بلائی جانے والی قومی صحت کانفرنس کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔ ان کاکہناہے کہ یہ معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھایاجاناچاہئے تھا۔سینیٹ میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے رضا ربانی کا کہنا تھا کہ صحت کا شعبہ صوبوں کو منتقل کیاجاچکاہے۔ایسے میں وزیر اعظم کی جانب سے قومی صحت کانفرنس طلب کیا جانا،اٹھارویں ترمیم کی روح کی منافی ہے۔بیوروکریسی وزیر اعظم کو غلط مشورے دے رہی ہے۔ چیئرمین سینیٹ فاروق نائیک نے بھی کہاکہ آئین کے تحت صحت صوبائی معاملہ ہے،اس سے قبل مسلم لیگ ن کے اسحاق ڈار نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی فوری طور پر ختم نہیں ہوگا اس کے مکمل خاتمے میں دس سے پندرہ سال لگ سکتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ ڈینگی کے معاملے پرمیڈیادرست کردارادانہیں کررہا، اس معاملے پرعوام میں شعوربیدارکیاجائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.