تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:18

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈینگی کے خاتمے کیلئے بروقت اقدامات کیے ،وزیر اعظم

جنگ نیوز -


لاہور…وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ڈینگی کے خاتمے کیلئے بروقت اقدامات کیے ہیں اس حوالے سے حکومت پنجاب کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے لاہورمیں ڈینگی کے انسداد کیلیے ہونے والی قومی صحت کانفرنس میں کیا۔ وزیر اعظم کا کہناتھاکہ اتنی بڑی تعداد میں ڈینگی کے مریضوں کو علاج کی سہولتیں فراہم کرنا حکومت پنجاب کا کارنامہ ہے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب لطیف کھوسہ اورعالمی ادارہ صحت کے ریجنل سربراہ نے بھی ڈینگی کے خلاف پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف کی اورانہیں قابل مثال قراردیا۔

...






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.