19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:18
برطانیہ اور آئرلینڈ نے کانٹی نینٹل یورپ کو شکست دیکر سیوی ٹرافی جیت لی
جنگ نیوز -
پیرس …برطانیہ اور آئرلینڈ نے کانٹی نینٹل یورپ کو شکست دیکر سیوی ٹرافی جیت لی ، سینٹ نوم لا بریٹاچے فرانس میں ہونیوالے گالف ایونٹ میں انگلینڈ کے مارک فوسٹر نے بالاآخر مایوسی سے بھرپور سیزن کا اختتام فاتحانہ انداز میں کرہی دیا۔ فاسٹر کے فائنل پوائنٹ نے ان کی ٹیم کو چھٹی مسلسل کامیابی دلادی،برطانیہ اور آئر لینڈ کو گزشتہ روز پانچ پوائنٹس کی برتری حاصل تھی۔برطانوی اور آئرش ٹیم نے حال ہی میں انتقال کرنیوالے سابق چمپئن سیوی بیلااسٹروس سے منسوب سیوی ٹرافی تین پوائنٹ سے جیت لی۔