تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:18

کولمبو ٹیسٹ:چوتھا دن، آسٹریلیا کے تین وکٹ پر 209رنز

جنگ نیوز -


کولمبو…کولمبو ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف تین وکٹ پر 209رنز بنا لیے،جبکہ دوسری اننگز میں اس کی برتری 57رنز ہے فلپ ہیوز 122رنز پر ناٹ آوٴٹ ہیں،سنہالیز اسپورٹس کلب میں جاری ٹیسٹ کے چوتھے دن سری لنکا نے پہلی نامکمل اننگز 428رنز چھ کھلاڑی آوٴٹ سے دوبارہ شروع کی،اینجلو میتھوز نے شاندار سنچری مکمل کی،لیکن دیگر چار کھلاڑی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے ٹیم473رنز پر آوٴٹ ہو گئی،میتھوز 105رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔پیٹر سڈل نے چاروکٹ لیں،آسٹریلیا نے دوسری اننگز 157رنز کے خسارے سے شروع کی،واٹسن 21،شان مارش 18اور رکی پونٹنگ 28رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئے،لیکن فلپ ہیوز نے دلکش بیٹنگ کرتے ہوئے سینچری بنائی اور ٹیم کو سنبھالا،جب کھیل ختم ہواہیوز 122اور مائیکل کلارک آٹھ رنز پر ناٹ آوٴٹ تھے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.