20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:46
کراچی خو د کش حملہ ،تحقیقات کیلئے انوسٹی گیشن ٹیم کا اجلاس آج طلب
جنگ نیوز -
کراچی. . .. . . .. . ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے گن مین کا کہنا ہے کہ سفید سوزوکی پک اپ میں سوار حملہ آور نے دھماکہ کیا،دوسری جانب جوائنٹ انویسٹگیشن ٹیم کا اجلاس آج درخشاں تھانے میں ہوگا۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے ڈیفنس میں واقع رہائشگاہ پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔دھماکے کے نتیجے میں ذخمی ہونے والے چوہدری اسلم کے گن مین قیوم نے حکام کو اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ سفید سوزوکی پک اپ خودکش دھماکے میں استعمال ہوئی۔اس نے بتایا کہ پہلے وہ سمجھا کہ گاڑی کا بریک فیل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے وہ بے قابو ہوگئی۔ یہ اندازہ نہیں کرپایا کہ وہ خودکش حملہ آور بھی ہوسکتا ہے۔دوسری جانب جوائنٹ انوسٹگیشن ٹیم کی میٹنگ آج صبح ڈی آئی جی ساوٴتھ شوکت شاہ کی سربراہی میں درخشاں تھانے میں ہوگی۔