20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:46
بھارتی اداکارہ مادھوری کی شوہر سے علیحدگیکے بعد بھارت واپسی
جنگ نیوز -
ممبئی. . . . .. . .بالی وڈ کی دھک دھک گرل،مادھوری کی اپنے شوہر سے ہوگئی علیحدگی،جس کے بعد وہ دونوں بچوں کے ہمراہ ہمیشہ کے لئے بھارت واپس لوٹ آئی ہیں۔بالی وڈ میں درجنوں سپرہٹ فلموں کی کامیاب ہیروئین مادھوری ڈکشٹ،جو انیس سو ننانوے میں ڈاکٹر شری رام سے شادی کے بعد امریکا چلی گئی تھیں اور فلموں کو خیرباد کہہ دیا تھااب ٹوئیٹر پر لکھتی ہیں کہ وہ ہمیشہ کے لئے ممبئی واپس آگئی ہیں۔کچھ رازداروں کا کہنا ہے کہ ان کی شوہر سے علیحدگی ہوگئی ہے جس کے بعد وہ بچوں سمیت واپس آئی ہیں اور یہاں ان کے لئے کوئی اچھا اسکول بھی تلاش کررہی ہیں۔مادھوری کا کہنا ہے کہ وہ اب اپنا فوکس کیرئر پر رکھیں گی۔