تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:46

برازیل : کرپشن کیخلاف احتجاج ،عوام نے جھاڑو کا سہارا لے لیا

جنگ نیوز -
برازیلہ.. . . . . . .برازیل میں کرپشن کے خلاف احتجاج کے لیے عوام نے جھاڑو کا سہارا لے لیا۔ساحل سمندر پر درجنوں رنگ برنگی جھاڑو سجادی برازیل میں ایک این جی او حکومت کی بڑھتی ہوئی کرپشن کے خلاف میدان میں اتر آئی ہے،اس نے احتجاج کا انوکھا انداز اپنایا ہے۔ساحل پر درجنوں رنگ برنگی جھاڑو سجادی گئی ہیں جس کا مطلب ہے کہ ملک سے کرپشن کی گند صاف کرنا ضروری ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کرپشن کی وجہ سے برازیل کا صحت اور تعلیم کا شعبہ بری طرح متاثر ہورہا ہے۔کرپشن سے کمایا ہوا مال سیاست دانوں کی جیبوں میں جارہا ہے اور عوام سہولتوں سے محروم ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.