20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:57
اندرون ملک سے کوئٹہ آنے والی ٹرینیں حسب معمول کئی گھنٹے تاخیر کا شکار
جنگ نیوز -
کوئٹہ.. ...... . اندرون ملک سے کوئٹہ آنے والی ٹرینیں حسب معمول کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔ پیر کو انے والی بولان میل اور کوئٹہ ایکسپریس کئی کئی گھنٹوں کی تاخیر سے منگل کی صبح کوئٹہ پہنچیں گی۔ ریلوے حکام کے مطابق اندرون ملک سے آنے والی تما م ٹرینیں کئی کئی گھنٹوں کی تاخیر سے کوئٹہ پہنچ رہی ہیں۔راولپنڈی سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس تیرہ گھنٹے کی تاخیر سے رات چار بجے کوئٹہ پہنچ رہی ہے ،کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل 18گھنٹے کی تاخیر سے منگل کی صبح اٹھ بجے جبکہ پشاور سے آنے والی کوئٹہ ایکسپریس کاپندرہ گھنٹے کی تاخیر سے منگل کی صبح نوبجے تک کوئٹہ پہنچنے کا امکان ہے تاہم اس مزید تاخیر بھی ہوسکتی ہے۔