تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:57

کراچی خود کش دھماکے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج

جنگ نیوز -
کراچی. . ..... .کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں ایس ایس پی سی آئی ڈی اینٹی ایکسٹریزیم سیل چوہدری اسلم کے گھر میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ اینٹی ٹیرارسٹ ایکٹ کے دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ڈیفنس کے علاقے میں قائم ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم خان کے گھر پر گذشتہ روز دہشت گردوں کی جانب سے کئے گئے حملے کا مقدمہ تھانہ درخشاں میں درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔پولیس کے مطابق کلفٹن ٹاوٴن میں واقع تھانہ درخشاں میں درج ہونے والے مقدمے میں اینٹی ٹیرارسٹ ایکٹ،قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں۔ایس ایس پی چوہدری اسلم کی رہائش گاہ پر ہونے والے دھماکے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.