20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:57
کراچی:کھارادر میں بھتہ وصول کرنے والے2 ملزمان گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی. . . ... . .کراچی کے علاقے کھاردار میں ڈینٹل کلینک میں بھتے وصول کرنے کے لئے 2 لاکھ روپے کی پرچی دینے والے 2 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کھارادر کے علاقے میں قائم عزیز ڈینٹل کلینک میں گذشتہ روز ڈاکٹر عبدالعزیز کو بھتہ مافیاء کے کارندوں کی جانب سے 2 لاکھ روپے کی پرچہ دی گئی تھی،جس کی اطلاع انھوں نے تھانہ کھارادر میں کی تھی،جس کے بعد رات گئے ایس آئی ٹی کلفٹن کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔گرفتار کئے جانے والے ملزمان کی شناخت آصف اور جاوید کے نام سے ہوئی ہے،جن کے خلاف پہلے سے درج ہونے والے مقدمے کے بعد مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب لانڈھی کے علاقے سے مختلف جرائم کی واردتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موبائل فونز بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات کے اندارج کے بعد مزید تفتیش جاری ہے۔