20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:57
کراچی:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
جنگ نیوز -
کراچی.. ... . . . کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ سکھن کے علاقے میں جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق بنارس کے قریب واقع فرنٹئیر کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 50 سالہ محمد سعید ہلاک ہوگیا۔مقتول کی لاش کو پولیس کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ادھر سکھن کے علاقے میں ندی کی جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش بھی ملی،جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔پولیس اس سلسلے میں مزید تفتیش کررہی ہے۔