تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 5:57

دہشتگرد گروپ پاک افغان اور امریکی مفادات کیخلاف ہیں،حنا ربانی

جنگ نیوز -


نیویارک…پاکستانی وزیر کارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان جو کچھ کررہا ہے وہ اپنے مفاد میں کررہا ہے نیویارک میں برطانیہ،فرانس اور اٹلی کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں کے بعد حنا ربانی کھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں جاری مصالحت کی حمایت کرتا ہے اور پاکستان ہمسایہ ملک کے حیثیت سے اپنا کردارادا کرے گا،ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں پیچیدگیوں کو سمجھنا ہوگا، اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان جوکچھ بھی کررہا ہے اپنے مفاد کے لیے کررہا ہے، انہوں نے ہلیری کلنٹن کے ساتھ ملاقات کے بارے میں صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہلیری کلنٹن کے ساتھ بند کمرے میں کھل کر ہر پہلو پربات ہوئی، اور ملاقات بہت مفید رہی۔۔ملاقات میں دہشتگردی کے خلاف جنگ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا،انہوں نے کہا کہ اٹلی سمیت دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ نے متاثرین سیلاب کی امداد کا وعدہ کیا ہے۔۔حناربانی کھر کا کہنا تھا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان انسداد دہشتگردی کے درمیان تعاون اہم پہلو ہے امریکہ کے ساتھ انسداد دہشتگردی کیلئے تعاون کو فروغ دیں گے دہشتگرد گروپ جہاں کہیں بھی ہیں وہ پاک افغان اور امریکی مفاد کے خلاف ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.