20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:46
لاہور:ڈینگی کیخلاف اسپرے کرنیوالے مزدوروں کی اجرتوں میں اضافہ
جنگ نیوز -
لاہور… وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اسپرے کرنے والے افراد کی روزانہ کی اجرت 325 سے بڑھا کر 500روپے کردی۔ اسپرے کرنے والے ورکرزکی روزانہ اجرت میں اضافے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے حکم دیاہے کہ جو نجی اسپتال ڈینگی کے ٹیسٹ اور دیگر سہولیات میں حکومتی پالیسی پر عمل نہیں کر رہے اسپیشل ٹیمیں انکے خلاف سخت کاروائی کریں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے نرسوں کی جلد تعینات کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی، اجلاس میں مختلف کمیٹیوں نے ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے اپنی تجاویزبھی وزیر اعلیٰ کوپیش کیں ، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سری لنکا کے ماہرین کے ورکنگ گروپ اور فالو اپ گروپ قائم کر دئیے ہیں۔