20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:46
سیاسی جماعتوں کے عسکری گروہ کراچی کا ناسور ہیں،نواز شریف
جنگ نیوز -
کراچی… مسلم لیگ نوازکے سربراہ میاں نواز شریف کا کہناہے کہ عسکری ونگ رکھنے والی سیاسی جماعتوں پر سپریم کورٹ کے از خود نوٹس یا آئین میں ترمیم کے ذریعے الیکشن میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی جانی چاہئے کراچی کی مقامی ہوٹل میں میاں نوازشریف اور مسلم لی کے دیگر عہدیداروں نے صنعتکاروں سے ملاقات کی ملاقات کے دوران بات کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ کراچی ساری قوموں کا شہر ہے ، جس میں سندھی پٹھان ، پنجابی سب رہتے ہیں ، ایسے شہر پر زیادہ توجہ دی جانی چاہئے ، نواز شریف نے کہا کہ جب بھی ہماری حکومت آئی ہے ہم نے معیشت کو بہتر کرنے کی کوشش کی ہے یہ ہمارے منشور کی ترجیحات میں شامل ہے۔۔نواز شریف نے کہا کہ آئندہ اپنی پوری ٹیم کے ساتھ بزنس کمیونیٹی سے ملاقات کریں گے اکنامی پالیسی ہماری منشور میں پہلی ترجیح ہے نواز شریف نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ ختم کئے جانے چاہئیں ، انھوں نے کہا کہ عسکری ونگ رکھنے والی سیاسی جماعتوں پر سپریم کورٹ کے از خود نوٹس یا آئین میں ترمیم کے ذریعے الیکشن میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی جانی چاہئے اورسپریم کورٹ کو عسکری ونگ رکھنے والی سیاسی جماعتوں کے خلاف فیصلہ دینا چاہئے ، سیاسی پارٹیوں کو عسکری ونگ ختم کرکے سیاست کرنی چاہئے ، کراچی میں اپریشن سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ رینجرز کو پولیس کے اختیارات دینے چاہئیں ۔