20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:46
بھارت اور ہمسایہ ملکوں میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 70ہوگئی
جنگ نیوز -
نئی دہلی …جنگ نیوز… بھارت ، نیپال ،بنگلہ دیش اورتبت میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 70ہوگئی۔مرکز ارضیات کے مطابق6.9 شدت کے اس زلزلے کا مرکز بھارتی ریاست سِکم کے دارالحکومت سے محض 60 کلومیٹر دور زمین کی19 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے ہمسایہ ملکوں نیپال، بھوٹان، بنگلہ دیش، چین اور بھارتی شہروں گوہاٹی اور کولکتا کے علاوہ ایک ہزارکلومیٹر دور نئی دہلی تک محسوس کئے گئے۔زلزلہ سے بھارت میں 42،نیپال میں 9، تبت میں 7افرادکی ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔زلزلہ سے بنگلہ دیش میں بھی ہلاکتوں کی بھی اطلاع ہے ۔بھارت نے زلزلے سے متاثر ہونے والوں کی امداد اور بحالی کے لئے 6ہزاراہلکارمتاثرہ علاقوں میں روانہ کردیئے ہیں ۔