20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:46
مسئلہ فلسطین حل نہ ہوا تو مشرق وسطیٰ میں تشدد کی آگ بھڑک سکتی ہے، فرانس
جنگ نیوز -
نیویارک…جنگ نیوز…فرانس نے خبردار کیا ہے کہ اگر فلسطین کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو مشرق وسطیٰ میں تشدد کی آگ بھڑک سکتی ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق یہاں ایک تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی وزیر خارجہ ایلن جوف نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے جون کی توں والی حالت ہمارے لئے قابل قبول ہے اور نہ ہی پائیدار، امن عمل کا دوبارہ آغاز وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔ قبل ازیں فلسطینی صدر محمود عباس نے تسلیم کیا کہ اقوام متحدہ کی رکنیت کیلئے فلسطین کی ایک آزاد ریاست کی حقیقت سے درخواست پر وہ عالمی دباؤ کا شکار ہیں اور اس کوشش کی امریکا، اسرائیل سمیت مختلف ممالک سخت مخالفت کر رہے ہیں۔