تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:46

برمنگھم پولیس کے چھاپے، 6مبینہ انتہا پسندگرفتار

جنگ نیوز -
لندن …جنگ نیوز… برطانوی پولیس نے برمنگھم میں 6مشتبہ انتہا پسندوں کے گروپ کوگرفتار کر لیا ۔برمنگھم پولیس نے متعددگھروں اور ایک کمرشل پراپرٹی پر چھاپے مارے۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق حکام کے مطابق چھاپوں کا مقصد دہشت گردی کے مبینہ منصوبے کو ناکام بنانا ہے۔پولیس کے مطابق 6 مشتہ افرادکوگرفتار کیا گیا ہے جن کی عمریں 22 سے32 سال کے درمیان ہیں اور یہ سب برطانوی شہری ہیں۔برطانیہ میں دہشت گردی کے حوالے سے خطرے کا لیول چند روز قبل ہی بڑھا دیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.