20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:46
بھارت: نصف گھنٹے میں 500 افراد کو ڈانس سکھانے کا عالمی ریکارڈ
جنگ نیوز -
جام پور…جنگ نیوز… بھارت میں صرف نصف گھنٹے میں 500 افراد کو ڈانس سکھانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔ بھارتی ریاست گجرات کے شہر جام پور میں پانچ سو افراد کو آدھ گھنٹے میں روایتی ڈانس سکھا کر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرا دیا گیا ہے۔ ڈانس ماسٹر ثرویدی نے کہا ہے کہ انہوں نے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کیا تو بتایا گیا کہ اس سے پہلے 235 افراد کو آدھ گھنٹے میں ڈانس سکھانے کا ورلڈ ریکارڈ درج ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈانس کرنے والوں کو آدھ گھنٹے میں 32 فری اسٹائل سکھائے جاتے ہیں اور ان افراد نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔