20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:46
فلموں میں اپنا کردار ڈوب کر کرتی ہوں،انجلینا جولی
جنگ نیوز -
لاس اینجلس …جنگ نیوز… معروف ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے کہا ہے کہ وہ شوٹنگ کے دوران اپنے کردار میں ڈوب جاتی ہیں، موت سے ڈرنے کے باوجود زندگی کا بھرپور لطف اٹھانا چاہتی ہوں۔ ہالی وڈ کی ایکشن کوئین نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ عام زندگی میں وہ احساس کمتری میں مبتلا خاتون ہیں، وہ عام سی شکل و صورت کی مالک ہیں اور اکثر آئینہ دیکھ کر ان کی ہنسی نکل جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں لوگوں سے مصافحہ کرنا اچھا نہیں لگتا کیونکہ انہیں منافقت ناپسند ہے وہ ذاتی طور پر بالکل الگ تھلگ اور لوگوں سے چھپ کر رہنا پسند کرتی ہیں۔