20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:22
کراچی:ڈیفنس خودکش حملے کی تحقیقات جاری، شواہد کا جائزہ
جنگ نیوز -
کراچی… ڈی آئی جی ساوٴتھ شوکت کا کہنا ہے کہ چوہدری اسلم کی رہائش گاہ پر حملے سے متعلق تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خودکش تھا ڈی آئی جی ساوٴتھ کی سربراہی میں انویسٹی گیشن ٹیم کا اجلاس درخشاں تھانے میں ہوا اجلاس میں ایس ایس پی ایس آئی یو عمر خطاب ، ایس ایس پی ساوٴتھ نعیم شیخ ، ایس ایس پی کلفٹن طارق دھاریجو اور دیگر تحقیقات اداروں کے افسران نے شرکت کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ائی جی ساوٴتھ نے کہا کہ بم دھماکے سے متعلق تحقیقات میں فی الحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خودکش تھا ،انھوں نے بتایا کہ انویسٹی گیشن ٹیم کا اجلاس روزانہ کی بنیاد پر ہوگا،اجلاس کے بعد انویسٹی گیشین ٹیم کے اراکین نے جائے وقوع کا دورہ بھی کیا۔