تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:22

کھلاڑیوں کا30رکنی وفد آج صدر زرداری سے ملاقات کرے گا

جنگ نیوز -


کراچی… سندھ میں سیلاب سے متاثرین کی امدادکیلئے کھلاڑیوں کا 30رکنی وفد آج صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کرے گا، سابق کپتان شاہد آفریدی، جاویدمیانداد سمیت کئی نامور کھلاڑی شامل ہیں۔وزیر اعلی سندھ کے مشیر کھیل حلیم عادل شیخ کی سربراہی میں 30کھلاڑیوں کا وفداورپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجازبٹ آج سہ پہر بلاول ہاوس میں صدر پاکستان آصف علی ذرادی سے ملاقات کریں گے۔ حلیم عادل شیخ نے جیو نیوز کوبتایا کہ ملاقات کا مقصد سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے فنڈ جمع کرنے کیلئے مہم چلانا ہے، اس ملاقات میں سابق کپتان شاہد خان آفریدی ، پی سی بی کے ڈائیریکٹر جنرل جاوید میانداد، معین خان، اولمپئن سمیع اللہ، حنیف خان سمیت کئی کھلاڑی شامل ہیں۔ ممکن ہے کہ شاہد آفریدی صدرآصف ذرداری سے علیحدگی میں بھی ملاقات کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.