20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:22
یمن میں مسلسل تیسرے روز جھڑپیں،ہلاکتوں کی تعداد53ہو گئی
جنگ نیوز -
صنعاء… یمن میں سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں تیسرے روز بھی جاری ہیں۔ دارالحکومت صنعا میں ہلاک افراد کی تعداد 53 تک پہنچ گئی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق دارالحکومت صنعا میں ایک احتجاجی کیمپ پر راکٹ فائر کیے گئے ، جن کی زَد میں آ کر دو مزید افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کے بعض اہلکار مظاہرین کے ساتھ مل چکے ہیں، جس کے بعد اْن کے اور حکومتی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ آج صبح بھی شدید گولہ باری اور مشین گن کی فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔اس سے پہلے حکومت مخالفین نے فائر بندی کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ اسی دوران اقوام متحدہ کے ثالث جمال بن عمر اور خلیجی تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل عبد الطیف الزیانی صنعا پہنچ کر فریقین سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر چکے ہیں۔