20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:22
ناسا کا ناکارہ سٹیلائٹ 23 ستمبر کو زمین سے ٹکرانے کا خدشہ
جنگ نیوز -
نیویارک…جنگ نیوز…امریکی خلائی ادارے ناسا کا ساڑھے چھ ٹن وزنی ناکارہ سٹیلائٹ تیزی سے زمین کی طرف بڑھ رہا ہے اور یہ تین روز بعد دنیا کے کسی بھی علاقے سے ٹکرا سکتا ہے۔امریکی ایوی ایشن اور خلائی ادارے ناسا نے خبردار کیا ہے کہ سٹیلائٹ 23 ستمبر کو فضا میں داخل ہو گا۔ ناسا ماہرین 1991 ء سے اس سٹیلائٹ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اندازے کے مطابق سٹیلائٹ زمین کے مدار میں داخل ہوتے ہی جل جائے گا تاہم اس کے 26 ٹکڑے زمین تک پہنچنے کا خدشہ ہے،جن کا وزن پانچ سو گرام سے ڈیڑھ سو کلو گرام تک ہو سکتا ہے۔ناسا کے مطابق جانی نقصان کے امکانات انتہائی کم ہیں۔ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ سٹیلائٹ کے ٹکڑے کس علاقے میں گریں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملبہ تقریباً 800 کلو میٹر علاقے میں پھیل سکتا ہے۔