تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:22

آسٹریلیا: ڈاکٹرز کی موٹاپے کے شکار کتے کو بچانے کیلئے کوششیں

جنگ نیوز -


سڈنی…این جی ٹی…آسٹریلیا میں اپنے مالکان کی مہربانی کے باعث موٹاپے کا شکار ہوجانے والے کتے کو جانوروں کی فلاحی تنظیم نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔Sampsonنامی اس کتے کا وزن85کلوگرام تھا جسے کم کروانے کی کوششیں کی جارہی تھیں تاکہ اسکی زندگی کو لاحق خطرات کو ٹالا جاسکے۔اب تک سمپسن15کلوگرام وزن گھٹا چکا ہے تاہم اس کا موجودہ 69 اعشاریہ5کلوگرام وزن اب بھی اس کی جسامت کے کتے کے اوسط ًوزن سے کئی کلوگرام زیادہ ہے۔سمپسن نامی اس کتے کے موٹاپے کو جلد از جلد قابو میں کرنے کے لیے جانورون کے ماہرین نے ناصرف اس کی خوراک کے پروگرام پر سختی سے عمل در آمد شروع کروادیا ہے بلکہ اسے باقاعدگی سے ایکرسائز بھی کروائی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.