20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:22
ترکی یورپی یونین کی مکمل رکنیت کا خواہاں ہے، عبداللہ گل
جنگ نیوز -
برلن…جنگ نیوز… ترکی کے صدر عبداللہ گل نے کہا ہے کہ ان کا ملک یورپی یونین کی مکمل رکنیت کا خواہاں ہے۔ برلن کی ہمبولٹ یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ ان کا ملک ایک ایسی یورپی یونین کا حصہ بننا چاہتا ہے جو اپنی عالمگیر ذمہ داریاں پوری طرح سے ادا کرے۔ انہوں نے مصنوعی طور پر وضع کی گئی وجوہات اور رکاوٹوں کے ذریعے شمولیت کے عمل کو روکنے سے خبردار بھی کیا۔ جرمن میڈیا کے مطابق دہشت گردی حملے کی ایک دھمکی کے باعث گل کا خطاب مقررہ وقت کی بجائے کئی گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہو سکا۔