تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:22

دہشت گردوں کو میں ہی گرفتار کروں گا، چوہدری اسلم

جنگ نیوز -


کراچی… ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیمیں اپنا کام کررہی ہیں اور ان پر بھروسہ بھی ہے لیکن واردات میں ملوث دہشتگردوں کووہ خود ہی گرفتار کریں گے۔اپنی فیملی کے ساتھ تباہ حال گھر کا دورہ کرنے کے بعدمیڈیا سے گفت گو میں ایس ایس پی چوہدری اسلم نے کہا کہ جس وقت دھماکاہوا اس وقت ان کے بچے اسکول جانے کے لئے تیار تھے ، اگر دھماکہ ایک منٹ بھی دیرسے ہوتا توبچوں اور گھروالوں کو نقصان ہوسکتا تھا،چوہدری اسلم نے کہا کہ وہ ایسے واقعات سے پہلے بھی کبھی نہیں ڈرے جبکہ اب ان کے حوصلے اور بھی بلند ہیں ،ایک سوال کے جواب میں چوہدری اسلم کا کہنا تھاکہ تحقیقاتی ٹیمیں اپنا کام کررہی ہیں لیکن واردات میں ملوث افراد کو وہ خود ہیں گرفتار کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.