20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:35
مائیکل کلار ک کی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار سنچری
جنگ نیوز -
کولمبو…جنگ نیوز… آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے ٹیسٹ کیریئر کی 15ویں سنچری اسکور کرلی۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 112 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے۔ مائیکل کلارک اب تک 72 ٹیسٹ میچوں میں 53.23 کی اوسط سے 4956 رنز بنا چکے ہیں جس میں 15 سنچریاں اور 21 نصف سنچریاں شامل ہیں، ان کا بہترین سکور 168 ہے۔